شمالی وزیرستان اور کرم میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں, 11 خوارج ہلاک

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (ISPR) کے مطابق، خیبرپختونخوا کے

 اضلاع شمالی وزیرستان اور کرم میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مبنی

 دو کامیاب آپریشنز کے دوران 11 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں

 (خوارج) کو ہلاک کر دیا ہے۔

شمالی وزیرستان: انٹیلی جنس معلومات پر مبنی کارروائی کے دوران

سکیورٹی فورسزنے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے

 تبادلےکے بعد 6 دہشت گرد مارے گئے۔

ضلع کرم: پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔  ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے

سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق یہ گروہ سکیورٹی فورسز پر حملوں، قانون نافذ کرنے والے اداروںکو نشانہ بنانے اور بےگناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں

براہِ راست ملوث تھا۔

یہ کارروائیاں نیشنل ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ 'وژن عزمِ استحکام' کا حصہ ہیں۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ: علاقے میں ممکنہ باقی ماندہ دہشت گردوں

کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ پاکستان سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کےمکمل خاتمےتک یہ مہم پوری قوت کے ساتھ

جاری رہے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post