سرائے سدھو:یوم عاشور، نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں سرائے
سدھو میں تین جلوس برآمد،نواسہ رسول ﷺ، حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کربلا میں یزیدی فوج ہاتھوں شہادت کے دن پرسرائے سدھو میں پہلا جلوس صبح دس بجے محلہ کھچیاں والا سے برآمد ہوا مین بازار سے ہوتے ہوئے مندر چوک پہنچا اس جلوس کی قیادت ملک اکرم،ملک منیر حیدر، ملک صابر و دیگر ملک برادری کے زعماء نے کی،دوسرا بڑا جلوس دن دو بجے محلہ سادات سے ڈاکٹر عامر ترمذی،سید منظر عباس،سید امتیاز ترمذی ،سید نذرعباس شاہ ودیگر کی قیادت میں اپنے روائتی راستے سے ہوتا ہوا مندر چوک میں پہلے جلوس میں شامل ہوا دونوں جلوس کے شرکاء نے مندر چوک پر زنجیر زنی کی جہاں سے پہلا جلوس واپس روانہ ہوگیا جبکہ سادات کا جلوس قائد اعظم روڈ سے گذرتا ہوا پیر نذرو دربار پہنچ کر واپس پلٹا اور شام 6 بجے امام بارگاہ سادات پر اختتام پذیر ہوا ،تیسرا جلوس مصلوآنہ سیال برادری کی طرف سے قائداعظم روڈ سےسید اسد عباس کی قیادت میں برآمد ہوا اور مندر چوک سے ہوتا ہوا واپس اپنے آغاز کی جگہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا ،جلوس کے راستوں کے علاوہ شہر کی تمام گلیوں اور بازاروں میں قتل امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں نیاز اور سبیلوں کا انتظام بھی کیا گیاہےاس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
Tags
Latest News
