سرائے سدھو: پنجاب ضلع خانیوال کے تاریخی شہر سرائے سدھو میں 8 روز قبل بااثر ملزمان کی جانب سے غریب شخص کے گھر رات کو داخل ہوکر مبینہ طور پر عبداللہ اور اس کے بیٹے عبدالستارکو بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجہ میں دونوں باپ بیٹا شدید زخمی حالت میں ہسپتال لائے گے بیٹا چند روز ہسپتال میں زیرعلاج رہا جبکہ اس کا والد عبداللہ ابھی تک نشتر ہسپتال میں موت وحیات کی کشمکش میں ہے دوسری جانب پولیس تھانہ سرائے سدھو نے بادل نخواستہ ملزمان حق نواز، خان محمد اور جعفر کے خلاف وقوعہ کے آٹھویں روز ایک مقدمہ کا اندراج تو کیا ہے اس کے علاوہ ملزمان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا مقدمہ میں لگی دفعات سے مدعی مطمئن نہیں ہے مدعی مقدمہ نے ڈی پی او خانیوال سے اپیل کی ہے کہ ملزمان اس کے بھائی کو قتل کرنا چاہتے ہیں انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے وہ غریب ومفلس ہیں ان کے پاس تو مقدمات کے اخراجات بھی نہیں ہیں۔
Tags
Khanewal
